ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / پارلیمنٹ میں گونجا شیوسینا ایم پی پر ایئر لائنز کمپنیوں کی پابندی کا معاملہ

پارلیمنٹ میں گونجا شیوسینا ایم پی پر ایئر لائنز کمپنیوں کی پابندی کا معاملہ

Mon, 27 Mar 2017 20:23:48  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،27مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) شیوسینا کے ایم پی روندر گایکواڑ کو تمام ایئر لائنز کمپنیوں کی طرف سے پرواز کے لئے محدود کرنے کا معاملہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اٹھا۔ لوک سبھا میں شیوسینا کے ایم پی اندراو اڈسل کی قیادت میں پارٹی ممبران پارلیمنٹ نے اس معاملے کو لے کر جم کر ہنگامہ کیا اور صدر کی کرسی کے قریب جا کر نعرے بازی کرنے لگے۔ اس پر لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے شیوسینا ممبران پارلیمنٹ پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی واقعہ ہے وہ عوامی نمائندے کی تصویر کے حساب سے اچھا نہیں ہے۔ اس معاملے کو لے کر ہنگامہ کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ، شیوسینا کو اس معاملے کو شہری ہوا بازی کے وزیر کے ساتھ مل کر حل کرنا چاہئے۔ اڈسل اس معاملے میں گایکواڑ پر لگی پابندی کو ہٹانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ انہوں نے ایوان میں کہا کہ روندر گایکواڑ نے غلط کیا۔ ایئر انڈیا اہلکار سے مارپیٹ کے بعد ایئر لائنز نے اس معاملے کی پولیس میں شکایت کی لیکن تمام ایئر لائنز کا گایکواڑ پر پابندی لگانا سراسر غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشہورکامیڈین کپل شرما نے بھی جہاز میں شراب پی کر زیادتی کی لیکن ان پر کوئی پابندی نہیں لگی۔ وہیں، شیوسینا کے ایم پی گایکواڑ کے معاملے پر ہوابازی کے وزیر نے کہا کہ قوانین سب کے لئے برابر ہوتا ہے۔ایم پی بھی کسی پرواز میں مسافر کی طرح ہی سفر کرتے ہیں۔ عام شہری اورایم پی میں فرق نہیں کیا جا سکتا۔ ادھر راجیہ سبھا میں ایس پی لیڈر نریش اگروال نے بھی اس معاملے کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ ممبران پارلیمنٹ روندر گایکواڑ پر پابندی لگا کر ایئر لائنز کمپنیاں اپنی داداگیری دکھا رہی ہے۔


Share: